22 مارچ، 2023، 4:05 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85063791
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ انسانی حقوق پر بات کرنے کا اہل نہیں: ایران

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کی اہل نہیں ہے۔

ناصر کنعانی نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی حالیہ سالانہ رپورٹ کو بے بنیاد، سیاسی طور پر محرک اور دنیا کی آزاد ریاستوں کے اندرونی معاملات میں امریکی حکومت کی مداخلت پسندانہ روش سے ماخوذ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ بے بنیاد ہے اور بین الاقوامی تعلقات میں انسانی حقوق سے متعلق اس کا کوئی جواز نہیں ہے، امریکی حکومت دوسرے ممالک میں انسانی حقوق پر بات کرنے کی اہل نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افراد پر تشدد مسلط کرنے میں امریکی پولیس کے رویے اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کے ساتھ ساتھ سیاہ فام لوگوں پر ساختی اور ہدفی امتیازی سلوک، اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی، نسلی رویے، مظاہرین کو دبانا، پناہ گزینوں پر تشدد اور ان کے بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جیلوں میں نسلی امتیاز، خاص طور پر ملک کی جنوبی ریاستوں کی جیلوں میں امریکہ کے اندر انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے صرف چند واقعات ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .